پی ٹی آئی والے ووٹ دینے سے پہلے سوچتے ہیں اور ن لیگ والے؟ پی ٹی آئی رہنما نے ایسی بات کر دی کہ پوار ہال قہقوں سے گونج اٹھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 اپریل 2018 15:59

پی ٹی آئی والے ووٹ دینے سے پہلے سوچتے ہیں اور ن لیگ والے؟ پی ٹی آئی رہنما نے ایسی بات کر دی کہ پوار ہال قہقوں سے گونج اٹھا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اپریل 2018ء) معروف صحافی منصور علی خان کا دوران پروگرام کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سپورٹرز عمران خان کا سوچ کر ووٹ دینے جاتے ہیں۔ لیکن پھر اچانک ان کے سامنے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تصویر آ جاتی ہے۔جس سے وہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیا جائے یا نہ دیا جائے ۔

(جاری ہے)

جس کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے اور پی ٹی آئی کے سپورٹرز پر فخر ہے  کہ پی ٹی آئی کے سپورٹرز کم از کم ووٹ دینے سے پہلے سوچتے ہیں۔جب کہ ن لیگ کے سپورٹرز تو اندھوں کی طرح ن لیگ کو ووٹ ڈالتے ہیں اور بس یہی کہتے ہیں کہ ہم نے تو شیر کو ووٹ ڈالنا ہے۔جس کے بعد پورا ہال قہقوں سے گونج اٹھا۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں