سی پی ایس پی ریجنل سینٹر لاہور میں آلسو پروائیڈر کورس کا انعقاد،کینیڈا سے پروفیسرڈاکٹر ڈنکن ایڈچیزکی شرکت

اتوار 22 اپریل 2018 18:10

لاہور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) کالج آف فزیشنزاینڈسرجنزپاکستان ریجنل سینٹر لاہور میں ایڈوانس لائف سپورٹ ان اوبسٹیٹریکس )آلسو(کورس کا انعقاد کیا گیا۔کورس میں کینیڈا سے آئے پروفیسر ڈاکٹر ڈنکن ایڈچیز نے خصوصی شرکت کی۔پرنسپل فاطمہ میموریل کالج پروفیسر رخشندہ رحمان نے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ڈنکن ایڈچیز کو سی پی ایس پی ریجنل سینٹر میں منعقدہ کورس میں خوش آمدید کہا۔

کینیڈا کے جدید طبی نظام کو اپنانے کیلئے پری کورس میٹنگ میںحکمت عملی ترتیب دی گئی تاکہ زیرتربیت ڈاکٹرز کو نئے جدید بین الاقوامی طرز علاج پر تریبت دی جاسکے۔اس موقع پر ڈائریکٹر نیشنل ریزیڈنسی پروگرام سی پی ایس پی پروفیسر محمود ایاز نے کہا کہ کالج آف فزیشنزاینڈ سرجنزپاکستان میں 2015سے 2018تک 24آلسو پروائیڈرکورسز منعقد کئے جا چکے ہیں جن میں 505ڈاکٹرز کودوران زچگی بہترین علاج فراہم کرنے کی تربیت فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سی پی ایس پی میں 7انسٹرکٹر کورسز کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں 87سینئر ڈاکٹرز کو بین الاقوامی طرز کی جدید تربیت فراہم کی گئی۔انہوں نے کیا کہ اس وقت کالج آف فزیشنزاینڈسرجنزپاکستان کے ہیڈکواٹر کراچی ،اسلام آباد اور لاہور سینٹر سمیت ملک کے 14سینٹرز میں آلسو پروائیڈر کورس منعقد کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ریلیشنز سی پی ایس پی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ پاکستان میں خاص طور پر دیہی علاقوں میں دوران زچگی مناسب تربیت اور علاج نہ ہونے سے خواتین میں شرح اموات زیادہ ہے ۔

اس کورس سے خواتین میں دوران زچگی شرح اموات کو کم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔اس موقع پرڈائریکٹر نیشنل ریزیڈنسی پروگرام پروفیسر محمود ایاز،ڈائریکٹرآلسوکورس پروفیسر محمود ایاز،پروفیسر رخشندہ رحمان،پروفیسر رضوانہ چوہدری،برگیڈئیر شہلاباکی،پروفیسر لبنہ اعجاز،ُروفیسر ندرت سہیل،پروفیسر شمسع ہمایوں،پروفیسر نورین اکمل،پروفیسر ثادیہ خان،پروفیسر راحیل سکندر،پروفیسر شبنم شمیم سمیت سینئر پروفیسرز نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں