اداکارہ چاہت شیخ کی ڈرامہ ،"لگدی پنجاب دی ای" میں شاندار پرفارمنس

اتوار 22 اپریل 2018 16:40

لاہور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان کی نامور اداکارہ چاہت شیخ کی تھیٹر میں دوبارہ شاندارانٹری،"لگدی پنجاب دی ای" میں شائقین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔چاہت شیخ اپنی ذاتی مصروفیت کی بنا پر کافی عرصہ سٹیج پر پرفارم نہیں کر رہی تھیں آج کل شائقین کے پر زور اصرار پر الحمرا ہال ںں میں "لگدی پنجاب دی ای" میں اپنے حسن کا جادو جگا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کے پروڈیوسر آصف علی راہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں ستارہ بیگ،سونو، مون بٹ اور دیگر شامل ہیں۔چاہت شیخ نے کہا کہ یہ سب اللہ کا فضل اور شائقین کے بدولت ممکن ہے۔میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے شائقین کو مایوس نہ کروں۔ان کا کسی سے مقابلہ نہیں ہے اور وہ سارا دھیان اپنے کام کی طرف رکھتی ہیں جس کی وجہ سے آج وہ اس مقام پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب آپ شائقین کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں تو وہ یقینا آپ کی پرفارمنس کو داد بھی دینگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں