مسلم لیگ ن کے رہنما کے گھر چوری کی واردات، چور بہت کچھ لے اڑے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 22 اپریل 2018 16:30

مسلم لیگ ن کے  رہنما کے  گھر چوری کی واردات، چور بہت کچھ لے اڑے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اپریل 2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما شہزاد منشی کے گھر چوری کا واقعہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چوری کے واقعات عام لوگوں کے گھروں میں پیش آنا کوئی بڑی بات نہیں سمجھی جاتی لیکن اب چوروں نے سیاسی رہنماؤں کے گھر پر ہارتھ صاف کرنے کا بھی سوچ لیا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کے گھر بھی محفوظ ہیں رہے۔ بوستان کالونی میں رات گئے مسلم لیگ کے ایم پی اے شہزاد منشی کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے۔چور گھر سے نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء لے اڑے۔شہزاد منشی نے چوری کے واقعے کی درخواست تھانے میں جمع کروا دی ہے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں