سستے رمضان بازاروں میں کوالٹی اور معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، نرگس متین

اتوار 22 اپریل 2018 15:50

لاہور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی سینئر رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ سستے رمضان بازاروں میں کوالٹی اور معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔صارفین کو عام مارکیٹ کی نسبت اچھی کوالٹی کی اشیاء ملیں گی۔منافع خوروں کی نگرانی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ضلعی انتظامیہ کے اہلکار عوام کو اعلیٰ معیار کی چیزیں فراہم کرنے میں اپنا کردار یقینی بنائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہر ٹائون میں رمضان بازار لگانے کے حوالے منعقدہ میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا رمضان بازاروں اوراوپن مارکیٹ میں 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 500 روپے جبکہ 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 250 روپے میں دستیاب ہو گا۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف دینے کیلئے صوبہ بھر میں 300 سے زائد سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے جبکہ 32 ماڈل بازار بھی سستے رمضان بازاروں کے طور پر کام کریں گے۔

فری سحر و افطارکیلئے صوبہ بھر میں 2 ہزار دسترخوان لگائے جائیں گے۔ سستے رمضان بازاروں میں دالیں، گھی، چینی، پھل اور سبزیاں سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ سستے رمضان بازاروں میں زرعی فیئرپرائس شاپس بھی قائم کی جائیں گی اور ان زرعی فیئر پرائس شاپس پر دالیں اور سبزیاں مارکیٹ سے ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے دوران عوام کو اشیائے خورد و نوش سستے داموں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں