پاک فضائیہ کی وردی پہنے اداکاروں کی تصویر ایک غلطی کی وجہ سے مذاق بن گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 22 اپریل 2018 15:15

پاک فضائیہ کی وردی پہنے اداکاروں کی تصویر ایک  غلطی کی وجہ سے مذاق بن گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اپریل 2018ء) لالی ووڈ فلم پرواز ہے جنوں کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہوچکی ہے اور فلم پوسٹ پروڈکشن کے مراحل میں ہے اور اس دوران فلم کی تشہیر بھی جاری ہے۔ اسی سلسلے میں جب فلم کی مرکزی کاسٹ کی ایک تصویر شیئر کی گئی تو اس میں سوشل میڈیا صارفین نے ایک ایسی غلطی پکڑ لی کہ فلم کی کاسٹ بھی وہ غلطی دیکھ کر شرمندہ ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر فلم پرواز ہے جنون کی کاسٹ کی تصویر شائع کی گئی جس میں فلم میں کام کرنے والے اداکار پاک فضائیہ کی وردی میں ملبوس ہیں۔ لیکن فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ہانیہ عامر کی پہنی ہوئی وردی پر لگے ٹیگ نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔کیونکہ ہانیہ عامر نے جو وردی پہن رکھی تھی اس پر ’’جنید‘ نام کا ٹیگ لگا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اتنی بڑی غلطی کو سوشل میڈیا صارفین نے فورا پکڑ لیا اور اس تصویر پر دلچسپ قسم کے تبصرے کرنا شروع کر دئیے۔ایک سوشل میڈیا صارف کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہ فلم میں ہانیہ عامر کا نام جنید تو نہیں؟۔جب کہ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ مانا کہ عورتیں مردوں کے برابر ہیں لیکن نام تو عورتوں والا ہی اچھا لگتا ہے۔جب کہ اداکار حمزہ علی عباسی نے یہ تصویر شئیر کی تو ان کو اپنی غلطی کا ادراک ہو گیا جس کے بعد انہوں نے ہانیہ عامر کی وردی سے جنید نام کا ٹیگ ہٹا دیا۔

#haniaamir❤️ #hania #janoon #hamzaabbasi @hania_amirofficial

A post shared by Hania Amir (@hania_amirofficial) on

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں