محکمہ بلدیات اور نیسپاک باہمی تعاون سے منتخب شہروں میں عوام کوموثر اور دیرپاانفراسٹرکچر فراہم کریں گے،نیسپاک منصوبہ کا آرکیٹٹیکچراور انجینئرنگ ڈیزائن کے علاوہ دیگر ترقیاتی سرگرمیوں کی دیکھ بھال بھی کرے گا، عوام کو سیوریج، واٹر سپلائی ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، ٹرانسپورٹ او رری ہیبلی ٹیشن کے بہترین معاملات کی فراہمی کے لئے 600ملین ڈالر کی خطیر رقم سے پراجیکٹ تیار

اتوار 22 اپریل 2018 14:00

لاہور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) محکمہ بلدیات اورنیسپاک، آرٹیلیاانٹرنیشنل ساس (فرانس) کی مشترکہ وینچر کا ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انوسٹمنٹ منصوبہ میں بطور انجینئرنگ ،پروکیورمنٹ ایند کنسٹرکشن مینیجمنٹ کنسلٹنٹ معاہدہ طے پا یا۔اس معاہدے پرسیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد نصر راجہ ،نیسپاک اور آرٹیلیاانٹرنیشنل کے نمائندوں نے دستخط کئے ۔

نیسپاک ،پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انوسٹمنٹ منصوبہ کا آرکیٹیکچراور انجینئرنگ ڈیزائن کے علاوہ ترقیاتی سرگرمیوں کی دیکھ بھال بھی کرے گا۔ جس کا مقصد سیا لکوٹ اور ساہیوال کو موثر اور دیرپاانفراسٹرکچر فراہم کرنا ہے۔جس سے لاکھوں شہریوں کا معیار زندگی بلند ہو گا ۔

(جاری ہے)

اور کاروباری عمل اور معاشی سرگرمی میں بہتری آئے گی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد نصر راجہ نے اس منصوبہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انوسٹمنٹ منصوبہ منتخب شہروں میں بہتری لانے میں شروع کیاجارہا ہے جو ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے صوبہ کے پانچ بڑے شہروں ساہیوال، سیالکوٹ، رحیم یارخان، بہاولپور اور سرگودھا میں عوام کو سیوریج، واٹر سپلائی ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، ٹرانسپورٹ او رری ہیبلی ٹیشن کے بہترین معاملات کی فراہمی کے لئے 600ملین ڈالر کی خطیر رقم سے پراجیکٹ تیار کیا گیا ہی- اس پورے عمل میں 500ملین ڈالر ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور 100ملین ڈالر حکومت پنجاب فراہم کرے گی-اس سلسلے میں پراجیکٹ پر عمل کا آغاز سیالکوٹ اور ساہیوال سے شروع کیاجا رہا ہے - انہو ں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سیالکوٹ اور ساہیوال میںشہری سہولیات جیسے پینے کے صاف پانی ، سیوریج کے نظام کی بحالی،صفائی کی سہولیات،پارکوں، گلیوں اور بس ٹرمینلز پر تمام سہولیات کی فراہمی، نکاسی آب کے مسائل کے حل،پرانے اور بوسیدہ واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی،نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب، ٹریفک مینجمنٹ ، پبلک پارکس کی بحالی ، سیوریج سسٹم کی بحالی اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب ،بس اسٹاپس کی تعمیر، گرین بیلٹس کی بحالی ،کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسے مفادعامہ کے منصوبوں پر کام کر کے ساہیوال اور سیالکوٹ کو محفوظ ،موثر اور دیرپاانفراسٹرکچر فراہم کیا جا ئے گا۔

جس سے لاکھوں شہریوں کا معیار زندگی بلند ہو گا ۔اور کاروباری عمل اور معاشی سرگرمی میں بہتری سے لاکھوں افراد مستفید ہوںگے۔ کو ممکن بنانے کے لئے کام کیا جائے گا۔جبکہ دوسرے مرحلے میں رحیم یارخان، بہاولپور اور سرگودھا کو بھی شامل کر لیا جائے گا۔اس پراجیکٹ پر عمل در آمد ہونے کے بعدان شہروں میں عام لوگوںکے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں