کلثوم نواز سے متعلق اب تک کی سب سے تشویش ناک خبر آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 22 اپریل 2018 13:53

کلثوم نواز سے متعلق اب تک کی سب سے تشویش ناک خبر آ گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اپریل 2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے جسم کے دیگر حصوں میں بھی کینسر پھیل گیا ہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور لندن میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

اور اب کلثوم نواز کے جسم کے دیگرحصوں میں بھی کینسر پھیل گیا ہے۔ڈاکٹر نے کینسر ختم کرنے کے لیے سرجری،کیمو تھراپی اور ریڈی ایشن سے علاج کیا ہے۔بیگم کلثوم نواز کے گلے کی سرجری بھی کی گئی لیکن کینسر کی گلٹیاں دوبارہ بن گئیں۔جب کہ جسم کے دیگر حصوں میں کینسر پایا گیا ہے۔بیگم کلثوم نواز کے جسم کے مخلتف حصوں میں کینسر پھیلنے کی تشخیص جاری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں