سعودیہ عرب میں غیر ملکی طلباء کی بڑی تعداد اضافی فیسوں کی وجہ سے سکول چھوڑنے پر مجبور

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 22 اپریل 2018 13:35

سعودیہ عرب میں غیر ملکی طلباء کی بڑی تعداد اضافی فیسوں کی وجہ سے سکول چھوڑنے پر مجبور
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اپریل 2018ء) سعودیہ عرب میں قائم مخلتلف سکلولوں میں پڑھنے والے غیر ملکی طلباء کی بڑی تعداد میں سکول منتقلی کی درخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی ریاست میں بین الاقوامی اسکولوں میں غیر ملکی طلباء کی طرف سے سکلول منتقلی کی درخواستیں بڑی تعداد میں موصول ہو رہی ہیں۔

ایک بین الاقوامی سکول کی پرنسپیل کا کہنا ہے کہ طلباء کی طرف سے سکول منتقلی کی اتنی بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہونا خطرناک ہے۔انٹرنیشنل سکول دمام کی انتظامیہ کے مطابق ہر سال 800 سے 1000 طلباء اعلی ثانوی تعلیم مکمل کرنے کے بعد سکول منتقلی کی درخواستیں جمع کرواتے ہیں۔تاہم اس سال سکول چھوڑنے والے طلباء کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

جن میں 2،000 سے زیادہ طلباء وہ ہیں جو اعلی ثانوی تعلیم مکمل کیے بغیر اسکول چھوڑ رہے ہیں،سکول کی انتظامی کمیٹی کےا یک رکن کا کہنا ہے کہ وہ زائد فیس کی وجہ سےسکول چھوڑنے پر مجبور ہیں کیونکہ وہ اپنے والدین پر اضافی فیس کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔

جدہ، ریاض اور جوبیل میں ہندوستانی اسکولوں کو اسکول چھوڑنے کے لئے بھی بہت سے طلباء کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔جب کہ سعودیہ میں پاکستانی اور فلپائن کے سکولوں کے طلباء بھی اضافی فیس کی وجہ سے سکول چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ اسکول چھوڑنے والے طلباء کے والدین کا کہنا ہے کہ یہ ان کی زندگی کا ایک بد ترین لمحہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں