محمد عامر پاؤں پر گیند لگنے کے باوجود کسی سنگین انجری سے بچ نکلے

پیسر شام کو واہگہ بارڈر جانے والے کرکٹرز کے ہمراہ نہیں تھے

اتوار 22 اپریل 2018 13:10

محمد عامر پاؤں پر گیند لگنے کے باوجود کسی سنگین انجری سے بچ نکلے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) محمد عامر پاؤں پر گیند لگنے کے باوجود کسی سنگین انجری سے بچ نکلے۔

(جاری ہے)

دورہ برطانیہ کی تیاری کیلیے قومی کیمپ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے بیٹسمین کے ایک اسٹروک پر گیند سیدھی پاؤں پر لگی، بولر کو چوٹ لگنے پر ساتھیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تاہم بعد ازاں واضح ہوا کہ کوئی بڑی انجری نہیں ہوئی،محمد عامر بعد میں بولنگ کیلئے بھی آئے اور ایک اوور کیا ،ْپیسر شام کو واہگہ بارڈر جانے والے کرکٹرز کے ہمراہ نہیں تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں