مجھے اسمبلی ہال کے اندر ہراساں کیا گیا، میشا شفیع کے بعد معروف سیاست دان خاتون بھی بول پڑیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 22 اپریل 2018 13:00

مجھے اسمبلی ہال کے اندر ہراساں کیا گیا، میشا شفیع کے بعد معروف سیاست دان خاتون بھی بول پڑیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اپریل 2018ء) رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی بھی ہراساں کیا جانے کے خلاف بول پڑیں۔دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے ارم عظیم فاروقی کا کہنا تھا کہ مجھے بچپن میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا اور میں نے وہ بات صرف اپنی بہن کو بتائی۔اور وہ بھی تب  بتائی جب میں میری شادی ہو گئی۔

(جاری ہے)

ارم عظیم فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار اسمبلی میں ایک ایم پی اے میرے بلکل پیچھے کھڑے تھے۔اور انہوں نے میرے بہت قریب آنے کی کوشش کی۔جس کے بعد میں چلائی اور کہا کہ پیچھے ہٹو۔تم میرے پاس کیوں کھڑے ہو۔ارم عظیم فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی عورت کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آئے تو اسے فورا کسی کو بتا دینا چاہئیے۔ مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں