عاصمہ بٹ کی رہائشگاہ پر بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

اتوار 22 اپریل 2018 12:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) فلم پروڈیوسر اور مسلم لیگ (ن) کی ممتاز رہنما عاصمہ بٹ کی اسلام آباد رہائشگاہ پر پارٹی قائد محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فلم عاصمہ بٹ کی رہائش گاہ پر بیگم کلثوم نواز شریف کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں شوبز سمیت دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے محبو ب لیڈر کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔اس موقع پر عاصمہ بٹ نے کہاکہ عدالتیں نوازشریف کو نا اہل تو قرار دے سکتی ہیں مگر ان کو لوگوں کے دلوں سے نکالنا کسی کے بس کی بات نہیں ،نوازشریف کو ایٹم بم ، موٹر وے ، سی پیک اور ملکی معیشت مضبو ط کرنے کی سزا دی جاری ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں