نواز شریف اڈیالہ جیل جانے کے لیے وطن واپس آ رہے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 22 اپریل 2018 11:48

نواز شریف اڈیالہ جیل جانے کے لیے وطن واپس آ رہے ہیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اپریل 2018ء)   پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اڈایلہ جیل جانے کے لیے لندن سے ضرور واپس آئیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے قلب اور میر روح کی سچائی اور اچھائی کہہ رہی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے اڈیالہ جیل جانے کیلئے واپس آرہے ہیں۔

یہ وطن انہیں کھینچ رہا ہے اور بلارہا ہے کہ آؤ اڈیالہ جیل جانے کیلئے آؤ۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا مزید کہنا تھا کہ لیڈر کا جیل جانا کوئی بری بات نہیں ہے ۔اور نواز شریف کے بھائی شہباز شریف ان کے لیے اڈیالہ جیل میں بہت اچھا کمرہ بھی تیار کروا رہے ہیں۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں