ماہ صیام میں عوام کو گراں فروشوں کے استحصال سے بچانے کیلئے مربوط حکمت عملی طے کر لی ‘ چیئرمین پی سی سی

طلب کے مطابق رسد کو یقینی بنانے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو پیشگی پابند کیا جارہا ہے ‘ میاں عثمان کی زیر صدارت اجلاس

اتوار 22 اپریل 2018 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو گراں فروشوں کے استحصال سے بچانے کیلئے مربوط حکمت عملی طے کر لی گئی ہے ،بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا نہیں ہونے دی جائے گی اورطلب کے مطابق رسد کو یقینی بنانے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو پیشگی پابند کیا جارہا ہے ،آنے والے دنوں میں صارفین کے حقوق کیلئے آگاہی مہم کا بھی آغاز کیا جارہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے گراں فروشوں کے خلاف حالیہ کارروائیوں اور رمضان المبارک کی تیاریوں کے سلسلہ میںمنعقدہ اجلاس کے موقع پر کیا ۔ چیئرمین پی سی سی میاں عثمان نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران تمام اوپن مارکیٹوں میں گراں فروشوں کے خلاف موثر کارروائیوں کیلئے اچانک دوروں کی تعداد بڑھائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

مرکزی سبزی و فروٹ منڈی اور اشیائے خوردونوش کی تھوک مارکیٹ کے تاجروں سے بھی پیشگی رابطے کر لئے گئے ہیں تاکہ رمضان المبارک میں صارفین کو معیاری اشیاء سرکاری نرخوں کے مطابق میسر آسکیں۔

دکانداروں سے واضح کہوں گا کہ رمضان المبارک میں سرکاری نرخوں سے زائد پر فروخت کرنے سے باز رہیں ورنہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔میاں عثمان نے مزید کہا کہ صارفین کے حقوق کی آگاہی کیلئے مہم شروع کی جائے گی اور صارفین کو آگاہ کیا جائے گا وہ سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمت پر ہرگز خریداری نہ کریں ۔ انہوںنے کہا حکومتی سطح پر لگائے جانے والے بازاروں میں بھی معیار اور تول کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورے کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں