بھارتی فلمساز جسبیر سنگھ کا پاکستانی فنکاروں کیساتھ فلم بنانے کا اعلان

میں نومبر میں دوبارہ پاکستان آئوں گا جبکہ فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع کی جائیگی میری فلم پاکستانی اور بھارتی پنجاب کی تہذیب اور روایات کی عکاسی کرے گی‘جسبیر سنگھ

اتوار 22 اپریل 2018 10:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) کینیڈین نژاد بھارتی فلمساز جسبیر سنگھ بھوپاری پاکستانی فنکاروں کیساتھ بین الاقوامی فلم بنائینگے جسکا اعلان انہوں نے گلبرگ کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ہدایتکار ایم جاوید اور جیکولین ٹریسا بھی تھے۔ جسبیر سنگھ کا کہنا تھا میری فلم پاکستانی اور بھارتی پنجاب کی تہذیب اور روایات کی عکاسی کرے گی۔

فلم میں پاکستان، بھارت اور ہالی وڈ کے فنکار اپنے فن کامظاہرہ کرینگے۔ فلم کا مرکزی خیال میرا اپنا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے نغمات بھارتی اور پاکستانی گلوکاروں کی آواز میں ریکارڈ کئے جائینگے، اس پراجیکٹ کیلئے پاکستان میں ایم یوسف اور جیکولین میری ٹیم کا حصہ ہیں جو یہاں کے معاملات کو دیکھیں گے اور نئے چہروں کاانتخاب کرینگے۔جسبیر سنگھ نے بتایا میں بطور پروڈیوسر دی بلڈ سٹریٹ کے نام سے فلم بنا چکا ہوں جسے بھارت اور کینیڈا سمیت یورپی ممالک میں سراہا گیا تھا۔ مذکورہ فلم پاکستان میں بھی سنسر ہو گئی تھی تاہم بعد ازاں اس پرپابندی عائد ہو گئی۔ انہوں نے بتایا میں نومبر میں دوبارہ پاکستان آئوں گا جبکہ فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع کی جائیگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں