سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر اوکاڑہ کی خاتون کا سڑک پر لیٹ کر چیف جسٹس کی گاڑی روکنے کی کوشش کی ، چیف جسٹس کے سیکرٹری نے انصاف دلوانے کی یقین دہانی کرا دی

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:43

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر اوکاڑہ کی خاتون کا سڑک پر لیٹ کر چیف جسٹس کی گاڑی روکنے کی کوشش کی ، چیف جسٹس کے سیکرٹری نے انصاف دلوانے کی یقین دہانی کرا دی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر اوکاڑہ کی خاتون کا سڑک پر لیٹ کر چیف جسٹس کی گاڑی روکنے کی کوشش کی ، چیف جسٹس کے سیکرٹری نے انصاف دلوانے کی یقین دہانی کرا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان مسٹرجسٹس میاں ثاقب نثار ہفتہ کو جب سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے تو اوکاڑہ کی ایک خاتون نے ان کی گاڑی روکنے کی کوشش کی لیکن خاتون کے سڑک پر لیٹنے سے پہلے چیف جسٹس کی گاڑی گزر گئی۔

بعد ازاں چیف جسٹس کے سیکرٹری نے اسے انصاف دلوانے کی یقین دہانی کرائی۔ حاکم بی بی کا مؤقف تھا کہ اوکاڑہ میں 42 سال پہلے زمین خریدی، اب گھروں سے نکالا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر قتل ہونے والے ایک نوجوان کے اہل خانہ نے بھی احتجاج کیا۔ خواتین رو رو کر معاملے کا ازخود نوٹس لینے کی اپیل کرتی رہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں