تحریک انصاف کے زیر اہتمام چیئرمین سیکرٹیریٹ گارڈن ٹائون میں یوم اقبال کے موقع پر مرکزی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام چیئرمین سیکرٹیریٹ گارڈن ٹائون میں یوم اقبال کے موقع پر مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کا عنوان فکر اقبال اور مسلمانوں کا زوال تھا تقریب سے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اقبال کا یوم وفات ہے ، اقبال نے پوری دنیا کو اپنی شاعری سے افکار کیا ، برصغیر میں اقبال سے بڑا کوئی مسلمان نہیں تھا ، اقبال کی شاعری سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا آج کے دن کی بہت بڑی اہمیت ہے ، اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا ، قائد اعظم کی یہ خواہش تھی جو خواب اقبال نے دیکھا وہ پورا ہو ، ستر برس گزر گئے ۔

افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان کے لوگوں کو برابری کا اختیار نہیں مل سکا ، عمران خان دو نہیں ایک پاکستان چاہتے ہے آج کے دن ہم علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہے اقبال کاآدھا خواب تو پورا ہو گیا باقی کا خواب تحریک انصاف پورا کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ شدید مشکلات کا شکار ہے ہم سب اقبال کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر چیلنجیز کا مقابلہ کر سکتے ہے اور قائد اعظم کی مثالی طرز حکومت سے سبق حاصل کر کے آگے بڑھ سکتے ہے ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال اور شعیب صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کے فکر کو ہمیں آگے لیکر بڑھنا ہے اقبال کے پیغام میںبہت بڑا پیغا م ہے ، اقبال کے نظریے کو ہمیں پھیلانا ہوگا ، اقبال کی فکر سے ہم بہت کچھ سیکھ سیکھتے ہے، تحریک انصاف اقبال کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں