بجٹ تیار کرلیا ، بہتر ہوگا نگران حکومت پیش کرے‘ وزیر خزانہ پنجاب
بجٹ 2018-19میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کا فروغ اولین ترجیح ہو گی حکومت پنجاب مقامی صنعتوں کے فروغ کے لیے نجی شعبہ کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی‘ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا
ہفتہ 21 اپریل 2018 21:11
(جاری ہے)
اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پبلک سیکٹر کا کام پرائیویٹ سیکٹر کی آبیاری ہے ۔
حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے پھیلائو کے لیے توانائی، انفراسٹریکچر اورکاروبارکے مسائل حل کر رہی ہے ۔ سرمایہ کاروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ صنعتیں لگائیں اور بیروزگار افراد کو روزگار فراہم کریں۔ بجٹ سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ زراعت ،صحت ، تعلیم اور پینے کا صاف پانی حکومتی ترجیحات تھیں اور رہیں گی۔مقامی پیداوار میں اضافے اور ایکسپورٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بجٹ کی تیاری کا عمل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے تاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ بجٹ کا اعلان اور منظوری موجودہ حکومت دے گی یا آئندہ۔بجٹ عبوری ہو گا یا مکمل بجٹ پیش کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ نگران حکومت چاہے تو چار ماہ یا پورے سال کا بھی بجٹ پیش کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز، زراعت، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر ترجیحات ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں پینے کے صاف پانی اور جنوبی پنجاب کیلئے بھی خطیر رقوم مختص کی گئی ہے۔صوبائی وزیر نے نمائش میں سجائے گئے زیورات، گھریلو دستکاریوں، ملبوسات ،صاف پانی، آرائشی سامان ، میک اپ کے مقامی برانڈز اور ہاتھ سے چلنے والی مشینوں کے مختلف سٹالز کا جائزہ لیا ۔قبل ازیں ملک طاہر جاوید نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ہمارے ہاں علاقائی ملبوسات اور زیورات کی صنعت سے زیادہ تر خواتین وابستہ ہیں جو بہترین کام کر رہی ہیں۔ انھیں اگر عام مارکیٹ میں آنے کے مواقع میسر آئیں تو نہ صرف چھوٹے کاروبار اور صنعت کو فروغ ملے گا بلکہ مہنگائی میں بھی کمی واقع ہو گی ۔ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کشیدہ کاری کرنے والی خواتین اور سوات کے ووڈ آرٹ کو خصوصیت سے سراہا اور حکومت پنجاب کی جانب سے خواتین کی ترقی اور ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ق*الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد
د*لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کابورڈ آف ریونیو کے آفس کا دورہ
سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا،کارکنوں کے ایک زرداری سب پہ بھاری، جئے بھٹو ..
معدنیات کی قدر ،عالمی منڈیوں میں قیمت کے اعتبار سے رائلٹی کا تعین محصولات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے‘ ..
الحمراء میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی 36ویں سالانہ نمائش کا انعقاد
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال کیا ہے‘سپیکر ..
ری الیکشن نہیں چاہتے ،فارم 45پر الیکشن نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
پنجاب پولیس کا ایک اوربہادر سپوت فرض کی راہ میں شہید، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بھرپور خراج عقیدت
پنجاب پولیس رحیم یار خان کی انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی
پنجاب پولیس کی5سب انسپکٹرز کا شاندار کارنامہ، سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرلی
9مئی کو جو قرارداد پاس کی گئی وہ بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے،احمدخان بھچر
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا