پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی سپریم کورٹ کے حکم پر82 عطائیوں کے خلاف کارروائی، صوبائی دارلحکومت میں43 ، دوسرے اضلا ع میں 39اڈے سربمہرکر دئیے

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:09

لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کے احکاما ت کی تعمیل میں پنجاب بھر میں جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روزپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نی82 عطائیوں کے اڈے بند کر دیے،جن میں لاہور کے 43عطائی بھی شامل ہیں۔صوبائی دارلحکومت میں 108علاج گاہوں پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور 43کو عطائت کرنے پر سربمہر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے جمعہ کی شام کو دوسرے اضلاع میں کی گئی کارروائی کے دوران 39اڈوں کو سربمہر کیا تھا جبکہ 64علاج گاہوں پر چھاپہ ماراتھا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیمیں 14 اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کررہی تھیں اوران ٹیموں نے چنیوٹ ،ملتان، اٹک، گوجرانوالہ، گجرات، وہاڑی ،لیہ ،رحیم یار خان،نارووال، قصور،خوشاب،لاہور،بہاولنگر اور لودھراں کے مختلف علاقوں میں پانچ روز میں 1,289 جگہوں پر چھاپے مارے۔ان میں سی492پر اتائی کام کرتے ہوئے پائے گئے،جن کے اڈوں کو سربمہر کردیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں