مائی لارڈ! دہشتگردی پرضرب لگانیوالےوزیراعظم کی سکیورٹی چھین لو

خدانخواستہ دہشتگردی پرکاری ضرب لگانےوالے وزیراعطم کوکچھ ہوا توذمہ دار صرف آپ ہوں گے،ن لیگ کی مرکزی رہنماء کاٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 اپریل 2018 16:21

مائی لارڈ! دہشتگردی پرضرب لگانیوالےوزیراعظم کی سکیورٹی چھین لو
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ خدانخواستہ اُسے کچھ ہوا توذمہ دار صرف آپ ہوں گے،مائی لارڈ! دہشتگردی پرکاری ضرب لگانے والے وزیراعظم کی سکیورٹی چھین لو۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مائی لارڈ! دہشتگردی پرکاری ضرب لگانے والے وزیراعظم کی سکیورٹی چھین لو۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ مائی لارڈ! دہشت گردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنے اور اس پر کاری ضرب لگانے والے وزیر اعظم کی سیکیورٹی چھین لو، لیکن خدانخواستہ اُسے کچھ ہوا توذمہ دار صرف آپ ہوں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کا لندن میں حسن نواز کے دفتر میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار سمیت دیگر پارٹی رہنماء شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان قائد ن لیگ نوازشریف سے نگراں سیٹ اپ پربات چیت کرینگے۔ حسن نواز نے بتایا کہ ووٹ کو عزت دو،یہی میاں صاحب کا نعرہ ہے۔ مریم نواز بھی اپنی والدہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن میں مقیم ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں