سرفراز احمد کی دورہ انگلینڈ ، آئرلینڈ کے حوالے سے ٹیم پلان،

لڑکوں کی سلیکشن پر بریفنگ ، ہمیں امید ہے کہ دورہ کامیاب رہے گا، ہر کھلاڑی کو میرٹ پر سلیکٹ کیا ہے، ٹیم میں نئے لڑکے ہیں جو اچھا پرفارم کرنیکی کوشش کریں گے، فواد کو پرفارمنس دیکھ کر ہی کیمپ میں بلایا تھالیکن ٹیم میں ہر کوئی سلیکٹ نہیں ہوتا، کپتان

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ فواد عالم کو سلیکٹ کرنے کیلئے ہی کیمپ میں بلایا تھا لیکن ٹور کیلئے 25 میں سے صرف 16 لڑکے ہی منتخب کرنے ہوتے ہیں، اگر کوئی اس ٹور میں منتخب نہیں ہوسکا تو اگلی بار ٹیم کا حصہ بن جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے حوالے سے ٹیم پلان اور لڑکوں کی سلیکشن پر بریفنگ دی، ٹیم کی سلیکشن اچھی ہوئی ہے ، ہمیں امید ہے کہ دورہ کامیاب رہے گا، ہر کھلاڑی کو میرٹ پر سلیکٹ کیا ہے، ٹیم میں نئے لڑکے ہیں جو اچھا پرفارم کرنیکی کوشش کریں گے، کوشش کر رہے ہیں کہ ٹیم کو زیادہ سے زیادہ اعتماد دیاجائے۔

فواد عالم کی عدم سلیکشن کے سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ فواد کو پرفارمنس دیکھ کر ہی کیمپ میں بلایا تھالیکن ٹیم میں ہر کوئی سلیکٹ نہیں ہوتا، انکی تکنیک کا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ٹیم کیلئے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہوتا ہے، میرا بس چلے تو 25 کو منتخب کرلوں،تمام 25 لڑکے ٹیم کا حصہ ہیں کوئی اگر اس ٹور میں منتخب نہیں ہوسکا تو اگلے ٹور میں منتخب ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد کا مزیدکہنا تھا کہ یاسر شاہ ان فٹ ہے ، انگلش کنڈیشنز کے مطابق اگر ہمارے پاس یاسر ہوتا تو اسے لے کر جاتے ، اسکی غیر موجودگی میں ہم نے 4 سپنرز بلائے اور ان میں سے شاداب خان کو چنا کیونکہ اس کی گیند بازی میں ورائٹی موجود ہے، انگلینڈ میں حارث سہیل اور اسد شفیق کا بھی استعمال کرسکتے ہیں ، پہلے بیٹنگ آتی ہے اور اگر تسلی بخش سکور نہیں کرپاتے تب بھی ہماری بالنگ میں اتنا دم ہے کہ ہم میچ میں فائٹ کرسکیں۔۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں