شاہدرہ:پاک فوج سےاظہاریکجہتی کیلئے ریلی،پاک فوج زندہ بارکےنعرے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 اپریل 2018 15:47

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل 2018ء) : صوبائی ادرلحکومت میں پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے شاہدرہ چوک میں ریلی نکالی گئی،شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج زندہ بار کے نعرے لگائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے شاہدرہ چوک میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء ریلی نے پلے کارڈزاور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

جس پرپاکستان زندہ باد اور پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ شرکاء نے ریلی نے کہا کہ اس ریلی کامقصد افواج پاکستان اورپولیس سے اظہاریکجہتی کرنا ہے۔ ریلی کے شرکاء نے شہدائے پاکستان کوخراج عقیدت بھی پیش کیا۔ ریلی کے شرکاء نے بڑی تعداد میں قومی پرچم اٹھارکھے تھے۔ اس موقع پرشرکاء نے افواج پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ قبل ازیں گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کارکنوں اور کسانوں نے پاک فوج اور عدلیہ کےحق میں ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا نے عدلیہ اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں