ملک کو مثبت سمت میں آگے لیجانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر ہونا نا گزیر ہے ‘آل پاکستان انجمن

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:03

ملک کو مثبت سمت میں آگے لیجانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر ہونا نا گزیر ہے ‘آل پاکستان انجمن
لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک کو مثبت سمت میں آگے لے جانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر ہونا نا گزیر ہے ،معیشت کو درپیش مسائل کے حل اوردیگر قومی معاملات میں اتفاق رائے یقینی بنانے کیلئے ہر چھ ماہ بعد آل پارٹیز کانفرنسز کا انعقاد کیا جانا چاہیے جس کے یقینی طور پرانتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی معاملات کیلئے جس مضبوط اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے، مضبوط معیشت سے ہی ہماری قومی سلامتی وابستہ ہے لیکن اس کے باوجود اس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں دلیل کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا اور حکومت کو بھی ایسے اقدامات اٹھانے چاہئیں کہ نوبت احتجاجوں تک نہ پہنچے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ پاکستان کے دشمن اس کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے ،ہمیں اپنے مضبوط اتحاد کے ذریعے ان کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں