کسان پیکج کے تحت بہاولپور ڈویژن کے پھلوں اور فصلات کی بہترین پیداوار حاصل کرنیوالے کاشتکاروں کیلئے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

حکومت نے کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے کسان پیکج کے تحت اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے، کاشتکاروں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے سستی کھاد، بیج، زرعی آلات اور آسان اقساط پر بلاسود قرضوںکا اجراء کیا گیا ہے ‘صوبائی وزیر ملک اقبال چنٹر

ہفتہ 21 اپریل 2018 15:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کسان پیکج کے تحت بہاول پور ڈویژن کے پھلوں اور فصلات کی بہترین پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں کے لئے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے کسان پیکج کے تحت اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے سستی کھاد، بیج، زرعی آلات اور آسان اقساط پر بلاسود قرضوںکا اجراء کیا گیا ہے جس کے ثمرات اچھی زرعی پیداوار کی شکل میں سامنے آئے ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کسان پیکج کے تحت بہترین زرعی پیداواری صلاحیت کے حامل کاشتکاروں کو انعامات بھی دیئے گئے۔

(جاری ہے)

صوبائی سطح کے مقابلہ میں ضلع بہاول پور کے خالد حمیدنے کینو کی 35738.78کلوگرام فی ایکڑ پیداوار کے ساتھ پہلا انعام لیزر لینڈ لیولر حاصل کیا۔

ضلع رحیم یار خاں کے مخدوم سید اعظم محمود نے آم کی فی ایکڑ 12623.09کلوگرام پیداوار کے ساتھ دوسراانعام ٹریکٹر ٹرالی حاصل کی۔ ضلع بہاول نگر کے محمد سلیم شاہ نے امرود کی پیدوار میں تیسرا انعام لیزر لینڈ لیولر حاصل کیا۔اسی طرح بہاول پور ڈویژن کے تینوں اضلاع بہاول پور، بہاول نگر اور رحیم یار خاں میں بھی کپاس کی فی ایکڑ پیداوار کے حوالہ سے علیحدہ علیحدہ مقابلہ جات منعقد ہوئے ۔

ضلع بہاول پور میں کپاس کے پیداواری مقابلہ جات میں 89/DBیزمان کے مختار احمد نے کپاس کی 1681.82کلوگرام فی ایکڑپیداوار حاصل کر کے پہلا انعام کاٹن ریجر، 89/DBیزمان کے غلام حیدر نے کپاس کی 1481.76کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے دوسراانعام روٹا ویٹر جبکہ88/DBیزمان کے خضر حیات نے کپاس کی 1415.33کلوگرام فی ایکڑ پیدوار حاصل کر کے تیسرا انعام ٹریکٹر مائونٹڈ بوم سپریئر حاصل کیا۔

ضلع بہاول نگر میں کپاس کے پیداواری مقابلہ جات میں سونڈھا ضلع بہاول نگر کے محمد عمر دراز نے کپاس کی 2220.03کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے پہلا انعام کاٹن ریجر، 119/Mچشتیاں کے طالب حسین شاہین نے کپاس کی 1760.46کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے دوسراانعام روٹا ویٹر جبکہ موضع نواز پورہ ضلع بہاول نگر کے عبد الرشید نے کپاس کی 1578.81کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے تھرڈ انعام ٹریکٹر مائونٹڈ بوم سپریئر حاصل کیا۔

اسی طرح ضلع رحیم یار خاں میں کپاس کے پیداواری مقابلہ جات میں موضع حمید آباد ضلع رحیم یار خاں کے نجیب احمد نے کپاس کی 2295.05کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے اول انعام کاٹن ریجر، موضع حیات لاڑ لیاقت پور کے غلام مصطفی نے کپاس کی 1856.50کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے سیکنڈ انعام روٹا ویٹر جبکہ 137/Pرحیم یار خاں کے ناصر علی قمر نے کپاس کی 1742.99کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے تھرڈ انعام ٹریکٹر مائونٹڈ بوم سپریئر حاصل کیا۔

اسی طرح ضلع بہاول نگر میں میں دھان باسمتی کے فی ایکڑ پیداواری مقابلہ جات منعقد ہوئے جن میںٹوبہ قلندر شاہ بہاول نگر کے لیاقت علی نے دھان کی 2242.80کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے پہلا انعام ڈسک ہیرو، ابریرہ اتار بہاول نگر کے محمد طاہر نے دھان کی 2054.16کلو گرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے دوسرا انعام روٹا ویٹر جبکہ شہباز پور منچن آباد کے محمد اظہر نے دھان کی 1997.05کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے تیسرا انعام زیرو ٹیلج ڈرل حاصل کیا۔

اسی طرح ضلع بہاول پور اور ضلع رحیم یارخاں میں آم کے فی ایکڑ پیداواری مقابلہ جات بھی منعقد ہوئے ۔ ضلع بہاول پور میں آم کے فی ایکڑ پیداواری مقابلہ جات میں 8/BCبہاول پور کے غلام شبیر نے آم کی 6110.91کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے اول انعام مینگو سپریئر، موضع محمد نائچ احمد پور کے شاہ محمد نے آم کی 3924کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے دوم انعام ڈسک ہیرو جبکہ موضع نورو آرائیں بہاول پور کے حفیظ احمد نے آم کی 3622.58کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے تیسراانعام روٹا ویٹر حاصل کیا۔

اسی طرح ضلع رحیم یار خاں میں آم کی فی ایکڑ پیداوار کے حوالہ سے منعقدہ مقابلہ جات میں موضع احسن پور رحیم یار خاں کے محمد نواز نے آم کی 7050.75کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے اول انعام مینگو سپریئر، ترنڈہ محمد پناہ لیاقت پور کے محمد سلیم نے آم کی 6938.56کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے دوم انعام ڈسک ہیرو جبکہ جمال دین والی رحیم یارخاں کے مخدوم سید علی اکبر محمودنے آم کی 5564.20کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے سوئم انعام روٹا ویٹر حاصل کیا۔

اسی طرح ضلع بہاول پور میں کینو کے فی ایکڑ پیداواری مقابلہ جات بھی منعقد ہوئے جن میں 103/DNBیزمان کے محمد اجمل نے کینو کی 32474.58کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے اول انعام روٹا ویٹر، 46/DNBیزمان کے غلام فرید نے کینو کی 32445.84کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے دوسراانعام ٹریکٹر مائونٹڈ سٹرس سپریئر جبکہ 13/BCبہاول پور کے راشد فاروق نے کینو کی 32377.87کلوگرام فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے تیسرا انعام ویل بیرو انجن سپریئر حاصل کیا۔

اسی طرح ضلع بہاول نگر میں امرود کے پیداواری مقابلہ جات بھی منعقد ہوئے جن میں 50/4Rہارون آباد کے نعیم ظفر نے امرودکی 47.0/50پیداوار حاصل کر کے پہلا انعام روٹا ویٹر، ٹوبہ اکوکا بہاول نگر کے محمد یار نے امرود کی 46.5/50پیداوار حاصل کر کے دوسراانعام ٹریکٹر مائونٹڈ باغات سپریئر جبکہ 27/Gچشتیاں کے چوہدری منور علی نے امرود کی 45.0/50پیداوار حاصل کر کے تھرڈ انعام ویل بیرو انجن سپریئر حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں