ترقی اور سرمایہ کاری لانے کیلئے انفراسٹر اکچر ضروری ہے‘عتیقہ اوڈھو

جمعہ 20 اپریل 2018 22:47

ترقی اور سرمایہ کاری لانے کیلئے انفراسٹر اکچر ضروری ہے‘عتیقہ اوڈھو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ ملک میں تعمیر و ترقی کے کاموں کے ساتھ عوام کو انکے بنیاد ی حقوق کی فراہمی بھی ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ وڑن کے بغیر ترقی کا حصول ممکن نہیں ترقی اور سرمایہ کاری لانے کیلئے انفراسٹر اکچر ضروری ہے لیکن عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بغیر ہم ترقی کے خواب کوپورا کر سکتے ہیں ملک میں یکساں نصاب تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے ہم معاشرے میں خود تفریق پیدا کر رہے ہیںریاست ایک طاقت ہوتی ہے اگر ریاست چاہے تو ملک میںیکساں نصاب تعلیم کا نفاذ ممکن ہے لیکن ایلیٹ کلاس سے تعلق رکھنے والے حکمران کیوں غریب کو اپنے برابر ہونے دیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں