ہماری فیلڈ میں منافقت اور حسد بہت زیادہ ہے، اداکارہ ماہ نور

جمعہ 20 اپریل 2018 22:47

ہماری فیلڈ میں منافقت اور حسد بہت زیادہ ہے، اداکارہ ماہ نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) فلم،، ٹی وی اور اسٹیج کی نامور اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ ہماری فیلڈ میں منافقت اور حسد بہت زیادہ ہے، ہماری فلم انڈسٹری کی تباہی کی بڑی وجہ بھی یہی ہے کیونکہ ہم اپنا جتنی ٹائم دوسروں سے حسد کرنے اور ٹانگیں کھینچے میں گزارتے ہیں اگر وہی ٹائم اپنے کام کو دیا جائے تو ہو سکتا ہے کہ ہم پہلے سے بھی بہت آگے نکل جائیں۔

(جاری ہے)

اپنے انٹر ویو میں ماہ نور نے کہا کہ میں نے اپنی پوری توجہ ہمیشہ اپنے کام پر دی ہے یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے آج مجھے ایک مقام دیا ہے‘ میں اپنی ساتھی فنکارائوں کو بھی یہی مشورہ دونگی کہ میری طرح دل لگا کر اپنے کام پر توجہ دیں تاکہ وہ بھی اپنی محنت کی وجہ سے کوئی مقام حاصل کر سکیںمیں نے فیلڈ میں ہمیشہ اپنے سینئرز کی عزت کی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں