لاہور ہائیکورٹ ، یونین کونسل 260 رانا ٹائون میں پابندی کے باوجود ترقیاتی کام اور مالی بدعنوانیوں کے خلاف درخواست سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوا دی گئی

جمعہ 20 اپریل 2018 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے یونین کونسل 260 رانا ٹائون میں ترقیاتی منصوبوں پر پابندی کے باوجود ترقیاتی کام ہونے اور مالی بدعنوانیوں کے خلاف دائر درخواست سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوا دی اور ہدایت کی کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے خواجہ ایاز حیدر کی درخواست پر سماعت کی درخواستگزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات تک ترقیاتی منصوبوں پر عمل روک دیا ہے تاہم اس پابندی کے باوجود اس یونین کونسل میں سوریج نظام سے متعلق ترقیاتی کام جاری ہے وکیل نے الزام لگایا کہ نہ صرف الیکںشن کمشن کے احکامات کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں بلکہ سیوریج سسٹم کی آڑ میں مالی بدعنوانیاں بھی جاری ہیں جس کے ثبوت بھی منظر عام پر ہیں وکیل نے استدعا کی کہ عدالت یونین کونسل 260 رانا ٹائون میں ترقیاتی منصوبوں کو روکنے کا حکم دے اور مالی بدعنوانیوں سے متعلق انکوائری کے احکامات جاری کرے عدالت نے درخواست سیکرٹری لوکل گورمنٹ کو فیصلے کے لیے بھجوا دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں