لاہور ہائیکورٹ ، شہری کا پاسپورٹ ضبط کرنے کے خلاف درخواست پر چیئرمین قومی ائیر لائن سے جواب طلب

جمعہ 20 اپریل 2018 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کا پاسپورٹ ضبط کرنے کے خلاف درخواست پر چیئرمین قومی ائیر لائن سے جواب طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا نے گوجرانوالہ کے رہائشی ارسلان افضال خان کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ پی آئی اے ٹکٹ کنفرم ہونے کے بعد دبئی روانہ ہوا تاہم دبئی ائیرپورٹ پر بغیر ٹکٹ کنفرم کیے سفر کرنے پر اسے روک لیا گیا وکیل نے نشاندہی کی کہ بغیر کنفرم ٹکٹ کے مسافر کو دبئی بھیجنے پر پی آئی اے پر 57 درہم جرمانہ بھی عائد کیا گیا وکیل نے الزام لگایا کہ پی آئی اے حکام نے درخواستگزار کا پاسپورٹ ضبط کر لیا ہے جبکہ درخواستگزار نے پی آئی اے پر کنفرم ٹکٹ ہونے پر ہی سفر کیا تھا وکیل نے استدعا کی کہ عدالت قومی ائیر لائن کو درخواستگزار کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں