وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہسپتالوں میں بہتری کیلئے محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم کراچی جائیگی‘محکمہ صحت

پنجاب کے ماہرین کی اعلی سطح کی ٹیم کراچی کا دورہ کر کے سفارشات پیش کریگی

جمعہ 20 اپریل 2018 22:04

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہسپتالوں میں بہتری کیلئے محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم کراچی جائیگی‘محکمہ صحت
لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے میئر کراچی کی درخواست پر کراچی کے ہسپتالوں میں بہتری کیلئے محکمہ صحت کی ٹیم کراچی بھجوانے کی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے میئر کراچی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کریںگے، عباسی شہید ہسپتال اورادارہ امراض قلب کی حالت زار کو بہتر بنانے اورطبی سہولتوں کی فراہمی کا معیار بلند کرنے کیلئے محکمہ صحت کی اعلی سطح کی خصوصی ٹیم جلد کراچی کا دورہ کریگی، ٹیم میں محکمہ صحت پنجاب کے مختلف شعبوں کے ماہرین شامل ہونگے، ماہرین کراچی کے 12ہسپتالوں کی بہتری کیلئے سفارشات مرتب کر کے وزیراعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

جس کی روشنی میں ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیںگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں