لوڈشیڈنگ جلد ماضی کا قصہ بن جائے گی،شہبازشریف

انتخابات میں عوام نے مزید خدمت کا موقع دیا تو انرجی سمیت مزید میگاپراجیکٹ لائینگے،وزیر مملکت عابد شیر علی سے گفتگو

جمعہ 20 اپریل 2018 22:04

لوڈشیڈنگ جلد ماضی کا قصہ بن جائے گی،شہبازشریف
لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ جلد ماضی کا قصہ بن جائیگی، پنجاب میں اربوں روپے کے انرجی پراجیکٹ لگائے گئے جس کی بجلی نیشنل گرڈ کے ذریعے پورے پاکستان کو فراہم کی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ انرجی بحران کے خاتمے کیلئے شب و روز محنت رنگ لا رہی ہے، بجلی کی فراہمی سے صنعت کا پہیہ رواں ہے، مزدور اور ہنرمند کیلئے روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام نے مزید خدمت کا موقع دیا تو انرجی سمیت مزید میگاپراجیکٹ لائیں گے، عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود ہمارا وژن ہے، اجلاس میں وزیر مملکت پاور ڈویژن عابد شیر علی، مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ احمد حسان، مینجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی اور دیگر متعلقہ سیکرٹریز اور حکام موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں