ْ اعجاز شاہ پاکستان عوامی تحریک بلوچستان کے نائب صدر نشاط باجوہ ضلع بہاولپور کے صدر مقرر

جمعہ 20 اپریل 2018 22:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پورنے سید اعجاز حسین شاہ پاکستان عوامی تحریک( بلوچستان) کانائب صدر اور نشاط احمد باجوہ ایڈووکیٹ کو ضلع بہاولپور کا صدر مقرر کیاہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوںبشارت جسپال،فیاض وڑائچ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی،مخدوم ندیم ہاشمی و دیگر قائدین نے سید اعجاز حسین شاہ اورنشاط احمد باجوہ ایڈووکیٹ کو مبارکباد دی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں