ہائیکورٹ نے وفاقی و صوبائی لاء افسروں کی تقرریوں کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعہ 20 اپریل 2018 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی لاء افسروں کی تقرریوں کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے کی کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار مقامی شہری احمد شیر خان کی جانب سے وفاقی اور صوبائی لاء افسروں کی تقرر یوں کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے محکموں میں ہر قسم کی تقرریاں میرٹ پر کرنے کا حکم دیا ہے اور اس مقصد کیلئے تقرر سے پہلے اخبارات میں تشہیر کا حکم دیا گیاہے،پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ میں تقرریاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوئیں لیکن اٹارنی آفس میں لا ء افسروں کی تقرریاں سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہیں۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ وفاقی اور صوبائی لاء افسروں کی تقرریوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں