محکمہ تعلیم نے پرائیویٹ سکولوں کیخلاف شکایات کے ازالے کیلئے آن لائن مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا

جمعہ 20 اپریل 2018 17:58

لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) محکمہ تعلیم نے پرائیویٹ سکولوں کیخلاف شکایات کے ازالے کیلئے آن لائن مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا‘ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب والدین نجی سکول سے متعلق شکایات آن لائن درج کروا سکتے ہیں‘ جس کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر شکایات کیلئے علیحدہ پورٹل بھی بنا دیا گیا ہے‘ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی طرف سے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) ایجوکیشن روزانہ کی بنیاد پر والدین کی شکایات نمٹانے کی ہدایت دی گئی ہیں‘ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن (آپریشنز) رانا حسن اختر نے اے پی پی کو بتایا کہ طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو نجی سکولوں کے بارے میں کسی بھی قسم کی شکایات پر فوری انصاف فراہم کیا جاسکے‘اس ضمن میں اگر کسی بھی ضلعی تعلیمی آفیسرز کی کوتاہی ہوئی تو اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں