پنجاب بھرمیں892ٹریفک حادثات، 13ا فراد جاںبحق، 973زخمی

جمعہ 20 اپریل 2018 17:36

لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی892 مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں584 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا، ان حادثات میں376 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں13 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 418 ڈرائیوز،16کم عمرڈرائیورز،412 مسافر اور143 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ، اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ225 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت221 متاثرین کے ساتھ پہلے ، فیصل آباد78حادثات میں83 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 64 حادثات میں67 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پررہا، واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل973 متاثرین میں803 مرد اور170خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں155فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور546 افراد کی اوسط عمر 18سے 40 سال کے درمیان جبکہ272 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے، ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں699 موٹر سائیکلز،124آٹو رکشے،76 موٹر کاریں،43 مسافر بسیں،43 وین،32 ٹرک اور116دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں