ْمنشیات بیرون ملک سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا کر خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا

جمعہ 20 اپریل 2018 17:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) ائیر پورٹ پر تعینات اینٹی نار کوٹکس فورس نے منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ تین مسافر عاطف، رضوانہ منور اور فہیم ہیروئن سے بھرے کیپسول نگل کر لاہور سے دبئی جارہے تھے کہ چیکنگ کے دوران تینوں کو گرفتار کر لیا ۔ اے این ایف نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں