سانحہ ماڈل ٹاون ، مزید تین گواہوں کے بیانات قلمبند کرلئے گئے

جمعہ 20 اپریل 2018 16:30

لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون کے مقدمہ 510/14 میں مزید تین گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے۔ ڈی آئی جی رانا عبدالجبار اور ایس ایس پی ڈاکٹر اقبال کی جانب سے حاضری سے معافی کی درخواست دی گئی۔عدالت نے جے آئی ٹی کی تبدیلی کے لیے دی گئی درخواست کی کاپی کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لیے جرح کی سماعت (آج) ہفتہ تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت نمبر دو کے جج اعجاز حسن اعوان نے جمعہ کوسانحہ ماڈل ٹاون کے استغاثہ پر سماعت کی۔ سماعت کے دورانگواہان سب انسپکٹر ثناء اللہ، محرر ابوبکر اور محرر ہدایت علی، ڈی ایس پی محمد ارشد اور کانسٹیبل نسیم کا بیان قلمبند کر لیا گیا ۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے استغاثہ میں مدعی عوامی تحریک کے جواد حامد اور پولیس کی مدعیت میں دائر 510 کیس میں دو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد جرح مکمل کی تھی۔پولیس کی مدعیت میں دائر مقدمے میں گواہان سٹور کیپر جاوید اور کیمرہ مین عظیم کے بیانات پر جرح مکمل کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں