رواں برس شیڈول ایشین گیمز کے سلسلے میں قومی ٹیم کے چنائو کیلئے ٹرائل کل ہوں گے

جمعہ 20 اپریل 2018 17:03

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) رواں سال شیڈول ایشین گیمز کے سلسلے میں قومی جمناسٹک ٹیم کے چنائو کیلئے ٹرائل کل ہفتہ کو اسلامیہ کالج سول لائنز، لاہور میں منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پروفیسر پیندہ اے ملک کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی ٹرائل کے بعد میگا گیمز کیلئے ٹیم کا چنائو کرے گی۔ واضح رہے کہ 18ویں ایشین گیمز 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں