ٹریننگ کیمپ ،سرفراز کا قومی کرکٹرز کو میدان کی صفائی کا حکم

جمعہ 20 اپریل 2018 16:15

ٹریننگ کیمپ ،سرفراز کا قومی کرکٹرز کو میدان کی صفائی کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء)دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کا باقاعدہ آغاز گزشتہ روز ہوا ،جہاں کپتان سرفراز احمد نے سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو گراؤنڈ کی صفائی کیلئے وہاں موجود بوتلیں اٹھانے کاحکم دے کر نئی روایت قائم کردی۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد نے خود گراؤنڈ میں جمع بوتلیں اٹھائیں جس کے بعد ان کی تقلید کرتے ہوئے ٹیم میں شامل سینئر کھلاڑی محمد عامر اور اظہر علی سمیت نوجوان کرکٹرز بابر اعظم اور امام الحق وغیرہ نے بھی بوتلوں کو جمع کر کے کچرے دان تک پہنچایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں