بیساکھی میلہ میں شرکت کیلئے آنیوالے بھارتی سکھ یاتری کل واپس روانہ ہو جائینگے

جمعہ 20 اپریل 2018 13:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے بھارتی سکھ یاتری کل ( ہفتہ) کے روز واپس روانہ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

سکھ یاتریوں نے پاکستان آمد کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر اپنے مذہبی مقامات کا دورہ کرکے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں ۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے سکھ یاتریوں کیلئے کھانے پینے ،سفر کیلئے ٹرانسپورٹ اور رہائش کی بہترین سہولتوں کا انتظام کیا گیا ۔ بھارت سے آنے والی سکھ یاتریوں میں ایک خاتون نے اسلام بھی قبول کیا ۔سکھ یاتری اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد آج ہفتہ کے روز اپنے وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں