ایم قیصر جاوید جون میں فیملیز کیلئے تفریح سے بھرپور اسٹیج ڈرامہ پیش کرینگے

جمعہ 20 اپریل 2018 13:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) پروڈیوسر و ڈرامہ ڈائریکٹر ایم قیصر جاوید جون میں فیملیز کیلئے تفریح سے بھرپور اسٹیج ڈرامہ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم قیصر جاوید نے مصنف منیر راج کے ایک ڈرامہ سکرپٹ پر کام شروع کر رکھا ہے جس کے لئے وہ سکرپٹ کے مطابق فنکاروں کا چنائو بھی کررہے ہیں ، مذکورہ ڈرامہ جون میں الحمراء ہال lمیں پیش کیا جائے گا ۔

اس حوالے سے ایم قیصر جاوید نے کہا کہ الحمراء آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیملی اور اصلاحی ڈرامے کو پرموٹ کرنے میں پیش پیش ہیں اور انکے ویژن کو مدد نظر رکھتے ہوئے میں نے نئے ڈرامے کی کاسٹنگ شروع کر دی ہے اور اگلے ماہ کے پہلے ہفتے اس کی ریہرسلوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا جائے گا اور یہ پہلا ڈرامہ ہو گاجس کی 21روز تک ریہرسلیں کی جائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں