حیدر سلطان کی فلم ’’ سہاگ دیاں چوڑیاں ‘‘ نمائش کیلئے پیش

جمعہ 20 اپریل 2018 13:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) اداکار حیدر سلطان کی فلم ’’ سہاگ دیاں چوڑیاں ‘‘ نمائش کیلئے پیش کر دی گئی۔ یہ سال 2018ء کی دوسری پنجابی فلم ہے جس کی کاسٹ میں حیدر سلطان ، شفقت چیمہ ،دعا قریشی اور دیگر اداکار شامل ہیں ۔ فلم کے ہدایتکار شہزاد حیدر اور مصنف اشفاق مغل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے حیدر سلطان کا کہنا ہے کہ فلم ’’ سہاگ دیاں چوڑیاں ‘‘ میں اپنی اداکاری سے کوشش کی ہے کہ لوگوں کو سلطان راہی کا عکس نظر آئے ، فلم پر بھرپور محنت کی گئی ہے اور اس فلم میں اپنے کیریئر کا یادگار کردار ادا کیا ہے مجھے یقین ہے کہ اس فلم کی کامیابی سے پنجابی فلموں کا دور واپس آجائے گا جس کے لئے میں نے اور دیگر فلمسازوں نے لائحہ عمل مرتب کر رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں