علی ظفر اور میشا شفیع کے جھگڑے کا ڈراپ سین، مشترکہ دوست نے اصل کہانی بیان کردی

جمعہ 20 اپریل 2018 11:47

علی ظفر اور میشا شفیع کے جھگڑے کا ڈراپ سین، مشترکہ دوست نے اصل کہانی بیان کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فخرعالم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس اہم مسئلے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ جو یہ سوچ رہے ہیں کہ میں الزامات مسترد کررہاہوں یاکسی کی طرفداری کررہا ہوں ،وہ یہ سمجھ لیں کہ مجھے یہ الزامات سن کر جھٹکا لگا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال پر مجھے کوئی خوشی نہیں ہو رہی،میں میشا شفیع اور علی ظفر دونوں کو جانتا ہوں ،میں امید کرتا ہو ں کہ یہ ایک غلط فہمی ہو ۔

اگر یہ سچ ہے تو اس کے نتائج بھی ہوں گے۔واضح رہے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر گلو کارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر متعدد بار جنسی ہراسگی کے الزامات لگائے ہیں جس کے بعد یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے ۔پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈ یا بھی اس خبر کو نشر کر کے اپنے ملک میں علی ظفر کے خلاف مہم چلا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں