عمران خان بڑے اصولوں کی بات کرتے ہیں، ایک طرف 20 ایم این اے فارغ کردیتے ہیں اور دوسری طرف۔۔؟ معروف صحافی نے کھری کھری سنا دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 20 اپریل 2018 11:23

عمران خان بڑے اصولوں کی بات کرتے ہیں، ایک طرف 20 ایم این اے فارغ کردیتے ہیں اور دوسری طرف۔۔؟ معروف صحافی نے کھری کھری سنا دیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان بڑے اصولوں کی بات کرتے ہیں۔ایک طرف 20 ایم این اے فارغ کردیتے ہیں اور دوسری طرف مختلف پارٹیوں کے رہنما اپنی پارٹیوں میں لا رہے ہیں۔۔

(جاری ہے)

معروف صحافی عارف نظامی کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان ایک طرف تو بہت با اصولی آدمی بنتے ہیں لیکن دوسری طرف ندیم افضل چن کو پارٹی میں لیتے ہیں۔

عارف نظامی کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن بھی اب لوٹے بن گئے ہیں۔ندیم افضل چن پیپلز پارٹی کے پرانے جیالے ہیں اور ان کا دور دور تک تحریک انصاف کے کلچر سے کوئی لینا دینا نہیں۔عمران ایک طرف تو 20 ایم این ایز کو نکال کر اخلاقیات کا مظاہرہ کرتے ہیں۔اور دوسری طرف وہ دوسری پارٹیوں کے لوگ اپنی پارٹی میں لا رہے ہیں۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں