لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی و صوبائی لاء افسروں کی تقرریوں کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعہ 20 اپریل 2018 11:10

․ لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی لاء افسروں کی تقرریوں کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے جمعہ کے روز درخواست گزار مقامی شہری احمد شیر خان کی درخواست پر سماعت کی جس میں وفاقی اور صوبائی لاء افسروں کی تقرر یوں کو چیلنج کیا گیاتھا۔ دوران سماعت درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ سپریم کورٹ نے محکموں میں ہر قسم کی تقرریاں میرٹ پر کرنے کا حکم دیا ہے اور اس مقصد کیلئے تقرر سے پہلے اخبارات میں تشہیر کا حکم دیا گیاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں