لاہور ، بطور گواہ عدالت پیش نہ ہونے پر دو تھانوں کے 4 سب انسپکٹر اور اہلکاروں کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

جمعرات 19 اپریل 2018 23:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت نے بطور گواہ عدالت پیش نہ ہونے پر دو تھانوں کے 4 سب انسپکٹر اور اہلکاروں کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ طاہرہ رضوان نے پولیس سب انسپکٹر اور اہلکاروں کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم کے باوجود عدالت پیش نہ ہونا افسران کی پیشہ ورانہ غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔

عدالت نے تھانہ جوہر ٹاون کے سب انسپکٹر محمد عنائیت اور تھانہ قائداعظم انڈسٹریل ایریا کے سب انسپکٹر اور کانسٹیبل مختار صفدر کی تنخواہ بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔عدالت نے سی سی پی او لاہور کو تنخواہ بند کرنے کا حکم جاری کیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ سی سی پی او ان پولیس افسران کی تنخواہ بند کر کے رپورٹ عدالت پیش کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں