لاہور ، چار سال پرانے جعلی چیک کے مقدمے میں رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی تھانہ نصیر آباد کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

جمعرات 19 اپریل 2018 23:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت نے چار سال پرانے جعلی چیک کے مقدمے میں رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی تھانہ نصیر آباد کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نصیر آباد کو 19 مئی تک طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ عظمت اللہ اعوان نے تنخواہ بند کرنے کا حکم دیا ۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم کے باوجود رپورٹ پیش نہ کرنا افسران کی پیشہ ورانہ غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔عدالت نے سی سی پی او لاہور کو تنخواہ بند کرنے کا حکم جاری کیا۔عدالت نے حکم دیا کہ سی سی پی او ان پولیس افسران کی تنخواہ بند کر کے رپورٹ عدالت پیش کرے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں