پاک فوج کا ایک اور شاندار اعزاز

عالمی امن مشن کے دوران شہید ہونے والے 7 پاکستانی فوجیوں کے اقوام متحدہ میڈل کا اعلان کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 اپریل 2018 22:59

پاک فوج کا ایک اور شاندار اعزاز
نیویارک(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19اپریل 2018ء ) :پاک فوج نے ایک اور شاندار اعزاز حاصل کر لیا۔ عالمی امن مشن کے دوران شہید ہونے والے 7 پاکستانی فوجیوں کے اقوام متحدہ میڈل کا اعلان کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ عالمی امن مشن میں شہید ہونے والے پاکستانی اہلکاروں کو اعزاز دینے کی تقریب یو این ہیڈ کوارٹرز نیویارک میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں عالمی امن مشن کے دوران شہید ہونے والے 7 پاکستانی فوجیوں کے اقوام متحدہ میڈل کا اعلان کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کےامن مشن میں اب تک 156پاکستانی جوان شہید ہوئے جن میں سے 7 کے لیے یو این میڈل کا اعلان کیا گیا۔شہید نائیک قیصرعباس،سپاہی یاسرعباس کے لیے اقوام متحدہ میڈل کا اعلان کیا گیا۔میڈل کے حق دار قرار پانے والوں میں سپاہی محمد اشتیاق عباسی،حوالدار ذیشان احمد،سپاہی حضرت بلال اور نائیک عبدالغفور شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں