ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی نے خودکشی کرنے کی دھمکی دے ڈالی، وجہ بھی بتا دی

اگر بلدیہ ٹاؤن کو پانی نہ ملا تو خود کشی کرلوں گا،رکن صوبائی اسمبلی کامران اختر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 اپریل 2018 22:50

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی نے خودکشی کرنے کی دھمکی دے ڈالی، وجہ بھی بتا دی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اپریل 2018ء) : ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی نے خودکشی کرنے کی دھمکی دے ڈالی، وجہ بھی بتا دی۔رکن صوبائی اسمبلی کامران اختر کا کہنا تھا کہ اگر بلدیہ ٹاؤن کو پانی نہ ملا تو خود کشی کرلوں گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کے بعد پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

عوام تو عوام عوامی نمائندے بھی ان بحرانوں سے نالاں انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

رکن صوبائی اسمبلی کامران اختر کا کہنا تھا کہ اگر بلدیہ ٹاؤن کو پانی نہ ملا تو خود کشی کرلوں گا۔ کامران اختر نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کو مسلسل 5 سال نظرانداز کیا گیا ہے، حکومت سندھ بلدیہ میں پانی کی عدم فراہمی کا جواب دے، اگر بلدیہ ٹاؤن کو پانی نہ ملا تو خودکشی کرلوں گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں