پنجاب فو ڈاتھارٹی کی لاہورمیں ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائیاں

مضر صحت کیمیکلزا ور ٹیکسٹائل کلرز کے استعمال پر معروف بیویریجیز پروڈکشن یونٹ سربمہر حشرات کی بھرمار،قوانین کی خلاف ورزی پر 2سوئیٹس اینڈ بیکرز اور گٹکا کی فروخت پر سٹور اینڈ کولڈ کار نرزسیل ناقص انتظاماتپر متعدد فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر2لاکھ 22ہزار جرمانے،ناقص غذا تلف ، وارننگ نوٹسزجاری

جمعرات 19 اپریل 2018 23:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور اور گرد ونواح میںکاروائی کرتے ہوئے کو قوانین کی خلاف ورزی پر سونو فوڈ زبیوریجیزپروڈکشن یونٹ ،2سوئیٹس اینڈ بیکرز اور سٹور اینڈ کولڈ کار نرز کو سربمہر کر دیا ۔جبکہ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر28فوڈ پوائنٹس کو 2لاکھ22ہزار کے جرمانے عائد کئے۔

بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے لاہور اور گرد ونواح میں کاروائی کرتے ہوئے سونو فوڈ ز سندر انڈسٹریل اسٹیٹ بیوریجیز پروڈکشن یونٹ کو بوتلوں کی تیاری میں مضرِ صحت کیمیکل،غیر معیاری رنگوں کا استعمال ، صفائی کے ناقص انتظامات ،رکارڈ اور پانی کے لیب ٹیسٹ کی عدم موجود گی پر پروڈکشن یونٹ کو سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ زنگ آلود ہ مشنری ،استعمال شدہ بوتلیں ،کیمیکلز اور مضر صحت رنگ تلف کر دیئے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سمن آباد میں اعوان بیکرز ،قائد آعطم انٹر چینج پر واقع شمس بیکرز کوصفائی کے ناقص انتظامات ،حشرات کی بہتات ، کاسمیٹکس کلرز اورمٹھائیوں میں حشرات کی موجودگی اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنیپر پروڈکشن یونٹس کو سیل کیا گیا۔ علاوہ ازیں فیاض جنرل سٹور اینڈ کولڈ کار نرز کا مضر صحت گٹکا کی فروخت اور زائدلمعیاد مشروبات کی موجودگی پر سیل کر دیا گیا۔

دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف مزید کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف فوڈ پوائنٹس، ہوٹلز، سوئٹس اینڈ بیکرز ،کر یانہ سٹورزاورپروڈکشن یونٹس کو غیر معیاری اجزاء کے استعمال ،حشرات کی موجودگی ،صفائی کے ناقص انتظامات اور عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کرنے ،کیمکل ڈرمز کا استعمال کرنے ، زائدلمعیاد اشیاء فروخت کرنے اور اشیاء خرید و فروخت کا رکارڈ نہ رکھنے پر مجموعی طور پر 2لاکھ 22ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔ بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 81فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں