گورنر پنجاب ملتان میں مخدوم سید وجاہت حسین گیلانی کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کی رہا ئش گاہ گئے

جمعرات 19 اپریل 2018 23:49

گورنر پنجاب ملتان میں مخدوم سید وجاہت حسین گیلانی کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کی رہا ئش گاہ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ملتان میں سجادہ نشین دربار موسیٰ پاکؒ شہید مخدوم سید وجاہت حسین گیلانی کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کی رہا ئش گا ہ گئے جہاں انہو ں نے مرحو م کے برادر نسبتی سا بق وزیر اعظم پاکستا ن سید یوسف رضا گیلا نی ،سید مجتبیٰ گیلانی ،ان کے صا حبزا د ے سید ابوالحسن گیلا نی ،بھا ئی سید تنو یر الحسن گیلا نی ، سید تجمل حسین گیلا نی سے ا ظہار تعز یت کیا اور مر حو م کیلئے فا تحہ خوانی اور بلند درجا ت کیلئے دعا کی ۔

اس موقع پر گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ سید وجا ہت حسین گیلا نی علمی ورو حا نی شخصیت کے مالک اور عزت کی نگا ہ سے دیکھے جا تے تھے ۔دینی و روحا نی اعتبار سے ان کا ایک مقام تھا اور وہ مد تو ں یا ر رکھے جا ئیں گے ۔

(جاری ہے)

بعد ازا ں گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوانہ ملک قادر بخش رجوا نہ مر حو م کی رہا ئش گا ہ امیر آباد گئے جہا ں انہو ں نے مر حو م کے بیٹو ں سلیم رجوا نہ ،ملک نا صر رجو انہ سے ان کے والد کی وفا ت پر اظہار تعزیت کیا اور مر حو م کے ایصا ل ثو اب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

در یں اثنا ء گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوانہ الحا ج ملک محمد عسکری کے بھانجے اور ملک طلحہ حسین کے والد ملک کا مر ان علی کی وفا ت پر تعز یت کیلئے مقا می ہو ٹل بھی گئے جہا ں انہو ں نے مر حو م کے ورثاء سے اظہا رتعز یت کے ساتھ مر حوم کے بلند درجا ت کیلئے فا تحہ خو انی کی۔اس موقع پر معرو ف سیا ست دان مخد وم جاوید ہاشمی و دیگر بھی موجود تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں